ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے آج یہاں ظاہر کیے جانے والے نتائج سے
پتہ چلتا ہے کہ اس مرتبہ مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے
مسلمانوں امیدواروں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور اس بار 31مسلم
کارپوریٹرس کامیاب ہوئے ہیں۔بی ایم سی کے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سب
سے 11کارپوریٹرس کا تعلق
کانگریس سے ہے اور پھر سماج وادی پارٹی کے 6امیدوار کامیاب ہوئے اور پہلی
بار ایم آئی ایم نے اپنا کھاتہ کھولا ہے اور اس کے تین کارپوریٹرس
کارپوریشن پہنچے ہیں۔این سی پی کے پانچ اور شیوسینا کے 2کارپوریٹرس جن میں سے ایک خاتون کونسلر ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ۔